بھارت میں 16 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا ، گھر والوں کو کب علم ہوا؟ افسوسناک خبر

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست ہریانہ میں نوجوان لڑکی کومبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بلیک میل کیا جاتا رہا تاہم مطالبات بڑھنے پر لڑکی نے ملزمان کا بھانڈا پھوڑ دیا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع جند کے گڑھی پولیس سٹیشن کی حدود میں آنے والے گاوں میں پیش آیا ،  5 اگست کو 16 سالہ لڑکی ہمسائے میں واقع گھر گئی جہاں ایک خاتون کرائے کے مکان میں رہتی تھی ، گھر میں موجود و افراد نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس مکروہ فعل کی ویڈیو بھی بناتے رہے ، بعدازاں ملزمان نے لڑکی کو دھمکی دی کہ وہ اس کے بارے میں کسی کو نہ بتائے۔

ملزمان ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر لڑکی سے پیسے بھی بٹورتے رہے ،ان کے بھتے کے مطالبات دن بہ دن بڑھنے پر لڑکی نے ساری کہانی اہل خانہ کوبیان کر دی ، جس کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور شکایت درج کروائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کیس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔