ہونڈا CD 70 آسان ماہانہ اقساط پر دستیاب، 48 ماہ تک ادائیگی کی سہولت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اٹلس ہونڈا نے اپنی مقبول ترین موٹرسائیکل ہونڈا CD 70 کو فیصل ڈیجی مال کے ذریعے آسان ماہانہ اقساط پر خریدنے کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ اس اسکیم کے تحت صارفین اپنی پسند کے ادائیگی پلان کے مطابق 48 ماہ تک کی مدت میں قسطوں پر موٹرسائیکل حاصل کر سکتے ہیں۔
پیشکش کے مطابق ہونڈا CD 70 کی قیمت ایک لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس کی ماہانہ قسط صرف 6 ہزار 529 روپے سے شروع ہوگی۔
کمپنی کے مطابق صارفین کو کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریداری پر ابتدائی چھ ماہ کے لیے صفر فیصد (0%) منافع کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے، جس کے باعث موٹرسائیکل کی خریداری مزید آسان اور کم خرچ ہو جائے گی۔
یہ خصوصی پیشکش فیصل ڈیجی مال پر 31 اگست 2026 تک دستیاب رہے گی، تاہم اس پر متعلقہ شرائط و ضوابط کا اطلاق ہوگا۔
واضح رہے کہ ہونڈا CD 70 پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹرسائیکلوں میں شمار ہوتی ہے، جو اپنی کم ایندھن کھپت، پائیداری اور کم دیکھ بھال کے اخراجات کی وجہ سے عوام میں بے حد مقبول ہے۔
