بلوچستان ہائیکورٹ: قلات ڈویژن کے خاتمے کے نوٹیفکیشن پر حکم امتناعی جاری نہیں کیا گیا، وضاحت جاری


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) بلوچستان ہائیکورٹ کی جانب سے قلات ڈویژن کے خاتمے سے متعلق کیس پر وضاحت سامنے آئی ہے۔ ظہور احمد ساسولی ایڈوکیٹ ہائیکورٹ کے مطابق عدالت عالیہ نے قلات ڈویژن کے خاتمے کے نوٹیفکیشن کو معطل نہیں کیا اور نہ ہی اس ضمن میں فی الحال کوئی حکمِ امتناعی (Stay Order) جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آج کی سماعت میں عدالت عالیہ نے دائر کردہ سی ایم اے برائے حکمِ امتناعی (CMA for Stay) اور اصل پٹیشن کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ کیس کی اگلی سماعت 6 اگست 2026 کو مقرر کی گئی ہے، جس میں سی ایم اے اسٹے پر بھی تفصیل کے ساتھ دلائل سنے جائیں گے۔

WhatsApp
Get Alert