تربت سے اغوا کئے گئے 6 مزدوروں كى لاشیں برآمد ‘ چار کا تعلق پنجاب اور دو کا تعلق خىبر پختونخوا سے ہے


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تربت سے ملنے والی لاشیں چھ مزدوروں کی ہیں ، بابر یوسفزئی معاون برائے میڈیا محکمہ داخلہ۔ شہید کیئے جانے والے مزدوروں میں سے چار کا تعلق پنجاب اور دو کا تعلق خیر پشتونخوا سے ہے ، بابر یوسفزئی۔ 7مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد نے دو روز قبل ضلع کیچ کے علاقے کلاتک سے اغوا کیا تھا ، پولیس۔ ان میں سے ایک مزدور کو اغوا کے فورا بعد فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا ، پولیس۔ 6مزدوروں کو نامعلوم مسلح افراد اپنے ساتھ لے گئے تھے ، پولیس۔ تمام 6مغوی مزدوروں کو شہید کرنے کے بعد ان کی لاشیں ناصرآباد کے علاقے سے ملی ہے ، پولیس۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert