ایران نے حملہ کیا تو۔۔ امریکا نے ایک بار پھر بڑی دھمکی دیدی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) وائٹ ہائوس نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے کسی بھی امریکی پر حملہ کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے ایک بیان میں کہا کہ
ہم ایران کے کسی بھی حملے کو روکنے اور جواب دینے کے لیے اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔اگر ایران ہمارے کسی بھی شہری پر حملہ کرتا ہے، جس میں کل نامزد 52 افراد میں سے کوئی بھی شامل ہے تو وہ سنگین نتائج کا سامنا کرنے لیے تیار رہے۔سلیوان نے کسی بھی ایرانی اشتعال انگیزی کا جواب دینے کے لیے واشنگٹن کے عزم پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ ہم دنیا میں کہیں بھی اپنے شہریوں کے دفاع کے لیے ایران کے خلاف کارروائی کریں گے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر ایران کسی امریکی شہری پر حملہ کرتا ہے تو ہم اتحادیوں اور شراکت داروں کے تعاون سے اسے روکیں گے۔