پی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑا گیا

ایف بی آر نے پیٹرولیم مصنوعات کے اعدادوشمار کے ساتھ کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دیے


لاہور(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پی ایس او سمیت آئل کی بڑی کمپنیوں کا اربوں روپے کا فراڈ پکڑ لیا۔
آئل کمپنیوں کی فروخت کے حساب سے کسٹم ڈیوٹی اور پیٹرولیم لیوی جس میں کلائمیٹ لیوی بھی شامل ہے، کی رقم سرکاری خزانے میں جمع نہیں کروائی۔
ایف بی آر نے پیٹرولیم مصنوعات کے اعدادوشمار کے ساتھ کمپنیوں کو نوٹس جاری کر دیے۔
ایکسپریس نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق ایف بی آر نے پاکستان اسٹیٹ آئل پی ایس او سمیت ملک کی 7 بڑی آئل کمپنیوں کو 10 ارب روپے کے قریب رقم پیٹرولیم لیوی اور کسٹمز ڈیوٹی کلائمیٹ لیوی کی مد میں کم جمع کروانے پر نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ News
ایف بی آر نے ان کمپنیوں کو درآمد شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے اعدادوشمار نوٹس میں جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنا پیٹرول کمپنیوں نے اپنے اپنے آئل ڈپوں میں آف لوڈ کروایا اس حساب سے پیٹرولیم لیوی، کلائمیٹ لیوی اور کسٹمز ڈیوٹی کی رقم کم جمع کروائی جس کی مالیت 9 ارب 99 کروڑ 95 لاکھ 29 ہزار 928 روپے بنتی ہے۔
نوٹس کے مطابق پی ایس او کو 8 ارب 19 کروڑ 80 لاکھ 79 ہزار 738 روپے، پوما انرجی اور پاک عرب پائپ لائن نے کسٹمز ڈیوٹی، پیٹرولیم اور کلائمیٹ لیوی کی مد میں 13 کروڑ 53 لاکھ 39 ہزار 806 روپے، ہائی ٹچ لبرکنٹ کو 11 کروڑ 67 لاکھ 53 ہزار 65 روپے، بی انرجی لمیٹڈ کو 25 کروڑ 63 ہزار 663 روپے، تاج گیسو لین کو 26 کروڑ 4 لاکھ 67 ہزار 404 روپے اور گیس اینڈ آئل پاکستان لمیٹڈ 22 کروڑ 22 لاکھ 26 ہزار 252 روپے جمع کروانی ہے۔ History
ایف بی آر نے واضح کیا کہ نوٹس کا بروقت جواب نہ دینے اور رقم جمع نہ کروانے کی صورت میں قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert