طلاق کی خبروں پر سجل علی کا ردعمل، احد کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کردی

(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کردی ہے .

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر احد رضا میر کے ساتھ اپنی ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی ہے .

یہ تصویر اداکارہ نے میڈیا پر جابجا چلنے والی طلاق کی خبروں کے ردعمل کے طور پر شیئر کی ہے .

اس تصویر کو شیئر کرنے کا اصل مقصد بے بنیاد اور جھوٹی خبریں چلانے والوں کو کرارا جواب ہے .

خیال رہے کہ گزشتہ کئی ہفتے سے سوشل میڈیا پر اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی افواہیں گردش میں ہیں .

اس جوڑے کے ساتھ نا نظر آنے کو اس قسم کی افواہوں کا بنیادی مقصد بنایا گیا ہے جسکے متعلق اداکارہ نے اپنے ایک نٹرویو میں ساتھ نا ہونے کی وجہ بھی بتائی تھی .

اسکے علاوہ اداکار احد رضا میر کی اپنی اہلیہ کی بہن کی شادی میں غیرموجودگی کو بھی سجل اور احد کی طلاق کا جواز بنایا گیا تھا .

واضح رہے کہ اداکار احد رضا میر اپنے ایک اہم پراجیکٹ کے سلسلے میں پاکستان سے باہر ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ دونوں ایک شادی میں بھی شرکت کی تھی .

دوسری جانب اداکارہ سجل علی اپنی بہن کی شادی اور دیگر پراچیکٹس کی خاطر پاکستان میں ہی قیام پذیر ہیں .

. .
Ad
متعلقہ خبریں