طلاق کی خبروں پر سجل علی کا ردعمل، احد کے ساتھ خوبصورت تصویر شیئر کردی

(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کردی ہے۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر احد رضا میر کے ساتھ اپنی ایک خوبصورت سیلفی شیئر کی ہے۔

یہ تصویر اداکارہ نے میڈیا پر جابجا چلنے والی طلاق کی خبروں کے ردعمل کے طور پر شیئر کی ہے۔

اس تصویر کو شیئر کرنے کا اصل مقصد بے بنیاد اور جھوٹی خبریں چلانے والوں کو کرارا جواب ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی ہفتے سے سوشل میڈیا پر اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی افواہیں گردش میں ہیں ۔

اس جوڑے کے ساتھ نا نظر آنے کو اس قسم کی افواہوں کا بنیادی مقصد بنایا گیا ہے جسکے متعلق اداکارہ نے اپنے ایک نٹرویو میں ساتھ نا ہونے کی وجہ بھی بتائی تھی۔

اسکے علاوہ اداکار احد رضا میر کی اپنی اہلیہ کی بہن کی شادی میں غیرموجودگی کو بھی سجل اور احد کی طلاق کا جواز بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اداکار احد رضا میر اپنے ایک اہم پراجیکٹ کے سلسلے میں پاکستان سے باہر ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ دونوں ایک شادی میں بھی شرکت کی تھی۔

دوسری جانب اداکارہ سجل علی اپنی بہن کی شادی اور دیگر پراچیکٹس کی خاطر پاکستان میں ہی قیام پذیر ہیں۔

Recent Posts

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

11 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

24 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

31 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

41 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

1 hour ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago