سورینج کوئلہ کان کاانسانیت سوز واقعہ قابل افسوس ہے، پشتونخوامیپ
حکومت رائلٹی کی مد میں کان مالکان سے اربوں روپے وصول کرتی ہے لیکن مائنز ایریا سہولیات سے مکمل محروم ہیں،پشتونخوا میپ کا متاثرہ خاندانون سے اظہار تعزیت متعلقہ ذمہ داران کیخلاف انکوائری ہو اورا قرار واقعی سزا ہوتاکہ آئندہ کیلئے ایسے نقصاندہ جان لیوا واقعات کا خاتمہ ہوسکے، متاثرہ خاندانوں کو فوری امدادی رقم کا اجراء کیا جائے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کوئٹہ ہنہ سپین کاریز میں کوئلہ کان منہدم اور ضروری اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے 34افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ پارٹی ان انسانی قیمتی جانوں کی ضیاع پر انتہائی دکھ افسوس کا اظہار کرتی ہے اورمتاثرہ خاندانوں کے غم دکھ اور تکلیف میں ان کے ساتھ برابر کی شریک ہیں۔ بیان میں کہا گیا حکومت رائلٹی کے مد میں کان مالکان سے اربوں روپے وصول کرتی ہے جسکے مقابلے میں مائنز ایریا میں غریب لاچار کانکنوں کے فلاح وبہبود اور علاقے کے عوام کو دیگر سہولیات کے علاوہ پینے کا صاف پانی بھی مہیا نہیں کیا جاتا اور نہ ہی کول مائنز کے کانکنوں کیلئے تعلیم اور علاج کی کوئی سہولت مہیا ہیں اور نہ ہی مائنز ایریا میں کوئی باقاعدہ ریسکیوسینٹر قائم کئے گئیہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ مائنز انسپکٹر کی ذمہ داری ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کسی بھی کان کو چیک کرنے اورزہریلی دھماکہ خیز مواد کی نشاندہی یا کان کی زمین کا باقاعدہ معائنہ کرے تاکہ اس قسم کے واقعات کا تدارک ہو۔بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ مذکورہ واقعہ کے تمام متعلقہ ذمہ داران کیخلاف انکوائری ہو اوراس سلسلے میں غفلت برتنے والوں کی نشاندہی اور قرار واقعی سزا ہوتاکہ آئندہ کیلئے ایسے نقصاندہ جان لیوا واقعات کا خاتمہ ہوسکے۔ کوئٹہ کے واقعہ کے تمام کول مائنز کانکنوں کے خاندانوں کوفوری امدادی رقم کا اجراء ہو۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی متاثرہ خاندانوں کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کرتی ہے۔
