پی ٹی آئی رہنما عبد اللہ طاہر کے قتل کے مقدمے میں چھ ملزمان گرفتار
ملزمان کو شوٹرز کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ‘ ذرائع

لاہور(قدرت روزنامہ)پولیس نے غالب مارکیٹ میں فائرنگ سے قتل ہونے والے پی ٹی آئی کے رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کے مقدمے میں6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کو شوٹرز کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ،شوٹرز کو لانے والی گاڑی گوجرانوالہ سے رینٹ پر لی گئی گاڑی تحویل میں لے لی گئی ، ملزمان نے گاڑی حاصل کرنے کے بعد جعلی نمبر پلیٹ لگائی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان گلبرگ تک گاڑی میں جبکہ کلینک پر موٹرسائیکلوں پر آئے ۔ پولیس کے مطابق شوٹر زکی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
