کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے ہتھوڑے سے وار کرکے نوجوان کو قتل کردیا، پولیس


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کوئٹہ میں نامعلوم افرادنے ہتھوڑے سے وار کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق اتوار کو کوئٹہ کے علاقے سی جی ایس کالونی سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے ہتھوڑے سے وار کرکے ایک نوجوان کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی جس کی شناخت سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مزید کارروائی شروع کردی۔

WhatsApp
Get Alert