نوشکی میں عسکریت پسندوں کیخلاف فورسز کا آپریشن قومی سلامتی اور تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا عکاس ہے، بابر یوسفزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)معاون محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نوشکی میں دہشتگردوں کےخلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ریاستی اداروں کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے، سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر پیشہ ورانہ مہارت، بروقت حکمت عملی اور غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، دہشت گردی کے ذریعے بلوچستان کے امن، ترقی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ریاست کی بھرپور قوت سے ناکام بنائی جائے گی،انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز مزید مؤثر انداز میں جاری رہیں گے اور دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھی جائیں گی،بلوچستان میں بدامنی پھیلانے اور عوام کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے لیے کوئی گنجائش نہیں، قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا، حکومت بلوچستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ذریعے دہشت گردی کے خاتمے اور صوبے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔
