79 واں جشن آزادی پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ

قومی پرچم لہرانے کا کام جاری ۔ڈی سی آفس کو قومی پرچموں سے سجا دیا جائے۔ علی ذوالفقار میمن


تمام افسران و اسٹاف بیجز لازمی لگائیں اور اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر قومی پرچم لازمی آویزاں کریں ۔ڈی سی ویسٹ
ٹاؤن اور اسکولوں کی سطح پر مختلف ایونٹس کےانعقاد کے ذریعے جشن آزادی منایا جاۓ ۔ خوشیوں میں ہر ایک ادارے کو شامل کیا جائے گا،
اسکولوں میں 14 اگست کو جشن آزادی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا جاۓ ۔
کراچی(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار میمن کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں 79 واں جشن آزادی پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ کیاگیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ، اسسٹنٹ کمشنرز ، ٹاؤن چیئرمینز ، ڈسٹرکٹ ھیلتھ آفیسرسمیت مختلف محکمہ جاتی افسران نے شرکت کی.
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر ویسٹ آفس کو سجانے کے ساتھ پورے ڈسٹرکٹ ویسٹ کو قومی پرچموں سے سجایا جائے گا جس کا آغاز پہلے سے کردیا گیا ہے ،14 اگست کو پرچم کشائ کے ساتھ کیک کاٹنے علاوہ اسکولوں میں مختلف پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں ۔
آج سے 14 اگست یوم آزادی پاکستان تک مختلف پروگرام کو حتمی شکل دی گئ ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار میمن نے ہدایت کی کہ آج سے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تمام افسران و اسٹاف بیجز لگانے کے ساتھ اپنی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر قومی پرچم آویزاں کریں۔

WhatsApp
Get Alert