لسبیلہ میں پولیس کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ سب انسپکٹر کو اغواء کرکے لے گئے


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)لسبیلہ میں پولیس کی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ سب انسپکٹر کو اغواء کرکے لے گئے۔سیکورٹی فورسز ذرائع ے مطابق پیر کو نامعلوم مسلح افراد نے لسبیلہ میں واقع نمی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جہاں سے وہ سب انسپکٹر گلاب کو اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے واردات کے دوران مسلح افراد پولیس سے اسلحہ بھی چھین نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے ۔واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میںسرچ آپریشن شروع کردیا۔

WhatsApp
Get Alert