ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پر تصادم، پولیس نے متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر جھگڑے اور فائرنگ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے۔
پولیس نے کارروائی کرکے کیو ایم پاکستان کے متعدد عہدے داران اور کارکنان کو حراست میں لے لیا۔
پولیس بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے آفس کو سیل کرنے بھی پہنچی مگر حکومتی لیٹر نہ ہونے کے باعث ایم کیوایم نے دفتر سیل نہیں ہونے دیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل ایم کیو ایم پاکستا ن کے مرکز بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے دھڑوں کے مابین تصادم کے دوران فائرنگ بھی کی گئی۔
پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد صورتحال پر قابو پایا تھا۔
