الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسحاق ڈار کی بطورسینیٹر رکنیت بحال کردی
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسحاق ڈار کی بطورسینیٹر رکنیت بحال کردی، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر اسحاق ڈار کی رکنیت بحال کی،اسحاق ڈار کی 9 مارچ 2018 سے رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسحاق ڈار کی بطور سینیٹر رکنیت بحال کردی ہے، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر اسحاق ڈار کی رکنیت بحال کی۔ جون 2018 سے جنوری 2022 تک اسحاق ڈار کی رکنیت معطل رہی، الیکشن کمیشن نے 29 جون 2018 میں رکنیت معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ اسحاق ڈار کی رکنیت نو مارچ 2018 سے بحال کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جار ی کردیا ہے۔