حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول 3 روپے 39 پیسے جبکہ ڈیزل 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق 5 اگست کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی نوٹیفکیشن اوگرا کی منظوری کے بعد جاری کردہا گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ مزید برآں اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 3 روپے 58 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 301 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی، اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 305 روپے 22 پیسے تھی۔

WhatsApp
Get Alert