ریکودیک کو فروخت کرنے کے خلاف بھرپور تحریک چلائنگے،ڈاکٹر مالک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ونیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ ایران بارڈر سے ہونے والا تجارت نہ ہونے کے برابر ہے ٹوکن مافیا اور ای ٹیگ نظام نے لوگوں کو مسائل و مشکلات کا شکار بنادیا ہے گوادر کے عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ ریکوڈیک پر حکومتی پالیسی سے بلوچ عوام کو خدشات ہیں ایسے کسی معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے جس میں بلوچستان کے عوام کے معاشی مفادات کو تحفظ حاصل نہ ہو۔نیشنل پارٹی ریکودیک کو فروخت کرنے کے خلاف بھرپور تحریک چلائے گا۔انہوں نے کہاکہ ایران بارڈر سے ہونے والا تجارت نہ ہونے کے برابر ہے ٹوکن مافیا اور ای ٹیگ نظام نے لوگوں کو مسائل و مشکلات کا شکار بنادیا ہے گوادر کے عوام سے کئے گئے وعدوں پر عملدرآمد کیا جائے ٹرالرنگ پر پابندی عائد کی جائے اور بارڈر پر ٹوکن نظام ختم کیا جائے۔