ناروے جانے والے ’بیٹرفیوچرپاکستان‘ کےکیمپ سے کھلاڑی لاپتا


ناروے(قدرت روزنامہ)ناروے جانے والے ’بیٹرفیوچرپاکستان‘ کےکیمپ سے 15 سالہ فٹبال کاکھلاڑی لاپتا ہوگیا۔
بیٹر فیوچر پاکستان کے مطابق کھلاڑی نےبیٹرفیوچرپاکستان کی انتظامیہ سےاجازت نہیں لی اور تاحال کھلاڑی کا سراغ نہیں مل سکا۔
انتظامیہ کا بتانا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کےمطابق کھلاڑی نےاپنی مرضی سےکیمپ چھوڑا، زبردستی یا اغوا کاکوئی شبہ نہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑی کے آخری بار دیکھے جانے کے تقریباً 20 منٹ بعد ہی پولیس کو مطلع کر دیا گیا تھا، جس نے فوری طور پر تلاش اور ضروری کارروائیوں کا آغاز کیا۔
ناروےکپ 25جولائی تایکم اگست اوسلومیں کھیلاگیا تھا، کیمپ میں شرکت کرنے والے باقی تمام پاکستانی کھلاڑی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert