ریڈ زون کی بندش سے کوئٹہ میں ٹریفک کا نظام مفلوج، شدید گرمی میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی ہائی الرٹ کے باعث ریڈ زون جانے والے تمام راستوں کو ٹرکوں اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا، جبکہ انسکمب روڈ ریڈ زون، سبزل روڈ اور بروری روڈ کو ملانے والی سڑک، جہاں جامعہ بلوچستان کا سب کیمپس واقع ہے، بھی مکمل طور پر بند رہی۔ سڑکوں کی بندش کے باعث شہر میں ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا اور مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
شدید گرمی میں سرکاری و نجی ملازمین، طلبہ، مریضوں اور عام شہریوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ متبادل راستوں پر غیر معمولی ٹریفک کے دباؤ کے باعث کئی علاقوں میں آمد و رفت سست روی کا شکار رہی۔
شہریوں نے شدید ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند فیصد اہم شخصیات کی سیکیورٹی کے لیے لاکھوں شہریوں کی روزمرہ زندگی کو مفلوج کرنا مناسب نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بار بار سڑکوں کی بندش سے ملازمین کی حاضری، طلبہ کی تعلیم، کاروباری سرگرمیاں اور مریضوں کی بروقت اسپتال رسائی متاثر ہوتی ہے۔
بعض شہریوں نے تجویز دی کہ اگر حکمرانوں کی سیکیورٹی کے پیشِ نظر سخت ان

WhatsApp
Get Alert