اسما جتک کے بھائی کا اغواء اور والد کا قتل: ملزمان بااثر افراد کے گھر موجود، خضدار انتظامیہ خاموش تماشائی، علی مدد جتک
دو دن گزرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہونا تشویشناک ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر علی مدد جتک نے خضدار انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ خضدار میں ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران کس لئے بیٹھے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اسما جتک کے بھائی کو اغواء اور ان کے والد کو قتل کیا گیا ہے، اگر ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو اسما جتک کے اہلخانہ کہاں سے انصاف کی امید کریں گے؟ ۔

علی مدد جتک نے انکشاف کیا کہ واقعے میں ملوث افراد آج بھی بااثر افراد کے گھر پر قید (موجود) ہیں۔ انہوں نے اس بات پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ واقعے کو دو دن گزرنے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
