یہ لوگ عمران خان کو انتظار کروا رہے ہیں، علیمہ خان 27 ستمبر کی لانگ مارچ کال پر برہم
مجھے نہیں معلوم کیسا جلسہ ہوا ہے میں نے نہیں دیکھا، ہم ان معاملات میں ڈسکشن نہیں کرتے، یہ پی ٹی آئی کا کام ہے؛ میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کی دی گئی کال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ عمران خان کو انتظار کروا رہے ہیں، ہمیں تو اس کال کی سمجھ ہی نہیں آئی کہ اتنی دور کی تاریخ کیوں دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جب علیمہ خان سے پشاور میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے سے متعلق سوال کیا گیا تو اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کیسا جلسہ ہوا ہے، میں نے جلسہ نہیں دیکھا۔
پشاور جلسے پر علیمہ خان نے کہا مجھے نہیں معلوم کیسا جلسہ ہوا ہے میں نے نہیں دیکھا۔
لانگ مارچ کی کال پر علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان مزید 2 مہینے انتظار کریں۔
یہ لوگ عمران خان کو انتظار کروا رہے ہیں۔ہمیں سمجھ ہی نہیں آئی کہ کیوں اتنی دور کی تاریخ دی گئی۔
کیا آپ سے مشاورت نہیں… pic.twitter.com/GuHDi2v9ab
— Usman Chaudhary (@Usman_Ch92) August 6, 2026
سابق وزیراعطم کی ہمشیرہ سے جب تحریک انصاف کی لانگ مارچ کی کال کے حوالے سے سوال ہوا تو علیمہ خان نے جواب دیا کہ عمران خان مزید دو مہینے انتظار کریں؟ یہ لوگ عمران خان کو انتظار کروا رہے ہیں، ہمیں سمجھ ہی نہیں آئی کہ آخر اتنی دور کی تاریخ کیوں دی گئی۔
اس کے بعد جب صحافی نے سوال کیا کہ کیا اس فیصلے سے قبل آپ سے مشاورت کی گئی تھی؟ اس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ ہم ان معاملات پر ڈسکشن نہیں کرتے، یہ پی ٹی آئی کا کام ہے۔
