پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملتوی ہونے کا خدشہ
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے باعث پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملتوی ہونے کا امکان ہے۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)نے 23مارچ کو اسلام آباد کی طرف مہنگائی مارچ اعلان کر رکھا ہے،تاہم اب پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع پی ڈی ایم کے مطابق خیبر پختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 27مارچ کو ہونے جارہی ہیں، جس کی وجہ سے لانگ مارچ کی تحریک متاثر ہوسکتی ہے، اس لئے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کرکے حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ
نے 23مارچ کو لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے۔