مسجد نبوی میں روضہ ۖ کی زیارت محدود کردی گئی

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب سے موصولہ اطلاعات میں وزارت حج وعمرہ کے حوالے بتایا گیا ہے کہ مسجد نبوی میں روضہ ۖ کی زیارت مردوں تک محدود کردی گئی ہے،ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا،میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے توجہ دلائی کہ خواتین روضہ شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے حاصل کر سکتی ہیں، انہیں روضہ شریفہ کی زیارت اور وہاں نماز کی ادائیگی کی اجازت ہو گی،وزارت حج وعمرہ کے حوالے سے بتایا گیا کہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر صلا و سلام کے لیے حاضری اور روضہ

شریفہ میں نماز کا اجازت نامہ ایک ماہ میں صرف ایک بار ہی حاصل کیا جا سکتا ہے- اگلا اجازت نامہ 30 روز بعد جاری ہوگا، اس سے قبل نہیں،وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ جہاں تک مسجد نبوی میں فرض نمازوں کا تعلق ہے تو اس کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں، البتہ روضہ شریفہ میں نماز اور صلا و سلام پیش کرنے کے لیے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کے لیے اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینا ضروری ہے،وزارت نے تاکید کی کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے ہی اجازت نامہ حاصل کیا جا سکے گا،امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ ابشر سسٹم میں اپنے کوائف اپ ڈیٹ کیے ہوئے ہو اور توکلنا ایپ میں صحت حالت محصن درج ہو .

.

.

متعلقہ خبریں