موسم سرما کے چھٹے سپیل کی وجہ سے نتھیاگلی ایوبیہ ٹھنڈیانی میں شدید برف باری

پشاور(قدرت روزنامہ)موسم سرما کے چھٹے سپیل کی وجہ سے نتھیاگلی ایوبیہ ٹھنڈیانی میں شدید برف باری ہوئی جس میں ملک بھر سے ایک لاکھ سے زائد سیاح فیملیوں نے گلیات کا رخ کیا جس میں آج تین دنوں سے ریسیکو آپریشن جاری ہے آج تیسرے دن 90 فیصد سیاح فیملیوں کو جو گلیات میں موجود ہیں آج باحفاظت نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا آج دوسرے روز سے موسم خوشگوار ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آمدہ اتوار تک موسم خوشگوار رہے گا ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق دو دنوں سے جاری ریسیکو آپریشن میں آج گلیات کے تمام ٹاؤن

اور میں بازار مین روڈ کلئیر کر دئیے گے ہیں اور روڈ کے سائیڈوں پر برف میں دھنسی گاڑیوں کو بھی آج نکالا جا رہا ہے،ایبٹ آباد سے نتھیا گلی روڈ اور لورا سیر غربی روڈ کے راستے سے سیاح فیملیوں کو واپس کیا جا رہا ہے سلائیڈنگ کی چار جگہوں پر صفائی کا کام جاری ہے، توحید آباد کے قریب ہوٹل میں محفوظ 35 فیملیز کو بھی ریسیکو کر لیا گیا ہے جنکو محفوظ طریقے سے رخصت بھی کر دیا . نتھیا گلی ایبٹ آباد روڈ ایبٹ آباد مری روڈ سے سب سے برف کی صفائی کا کام مکمل کرلیا گیا ہے سنو سلائڈنگ کے امکانات موجود ہیں سیاح گلیات میں نتھیاگلی ایوبیہ کا رخ نہ کریں سیاحوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہے جب کہ ایبٹ آباد سے نتھیاگلی جانے والے سیاحوں کی گاڑیوں مقامی پولیس ہرنو سے واپس کیا جا رہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں