مادر وطن اپنے دلیر سپوت کیپٹن حمزہ اکرم کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے : صدر مملکت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہنگو میں دہشت گردوں کے خاتمے کی کارروائی میں دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے پر کیپٹن حمزہ اکرم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ مادر وطن اپنے اس دلیر سپوت کی قومی امن و سلامتی کے دشمن بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے پر عظیم قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ پوری قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کی ارض وطن کے لیے لازوال قربانیوں کی مقروض ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے کیپٹن حمزہ اکرم شہید کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

WhatsApp
Get Alert