پہلے ہمارا درد سمجھیں، عمران خان کا علاج کروائیں، علیمہ خان کی اپیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش کے درمیان ان کی بہن علیمہ خان نے ایک بار پھر اپیل کی ہے کہ عمران خان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرکے ان کا مکمل طبی معائنہ اور علاج کروایا جائے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ وہ فروری سے مسلسل مطالبہ کر رہی ہیں کہ عمران خان کو علاج اور مناسب طبی سہولیات تک رسائی دی جائے، عمران خان کے خاندان، ڈاکٹروں اور وکلا کو گزشتہ سات ماہ سے ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جس کے باعث ان کی صحت کے بارے میں خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔
🇵🇰 Imran Khan's sister, Aleema, is again pleading for Pakistan's authorities to transfer him to a hospital as serious concerns about his health grow:
"Get Imran treated. We have been demanding this since February: that Imran has the right to be treated.
I appeal to you. Know…
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) August 9, 2026
علیمہ خان نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عمران کا علاج کروائیں، ہم فروری سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ عمران کو علاج کروانے کا حق دیا جائے، پہلے ہمارا درد سمجھیں، جب آپ کے گھر میں آپ کی ماں یا بھائی بیمار ہوں تو بتائیں، آپ کی پہلی ترجیح کیا ہوگی؟ عمران خان کو فیملی اور وکلا کی موجودگی میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جائے جہاں ماہر و بہترین ڈاکٹروں سے ان کا مکمل طبی معائنہ کروایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی شخص کے گھر میں اس کی والدہ یا بھائی بیمار ہوں تو وہ فوری طور پر طبی معائنہ اور علاج کی کوشش کرتا ہے، اسی طرح عمران خان کو بھی بروقت طبی سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں، عمران خان کی صحت کے معاملے کو مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور حکام کو ان کے خاندان کے خدشات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انہیں فوری علاج اور اپنے ڈاکٹروں تک رسائی فراہم کرنی چاہیے۔
