کوئٹہ ‘ سپیزند اور کولپور کے درمیان ریلوے ٹریک بم دھماکے سے متاثر، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں سپیزند اور کولپور کے درمیان ریلوے ٹریک کو دھماکے سے نقصان پہنچنے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ٹریک کا ایک حصہ متاثر ہوا۔ واقعے کے بعد بلوچستان کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والی ریلوے سروس متاثر ہوگئی اور ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی حکام اور ریلوے کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا جبکہ متاثرہ ٹریک کی بحالی اور مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی مکمل بحالی تک ٹرینوں کی آمدورفت معمول کے مطابق بحال نہیں ہوسکے گی۔واقعے کے بعد سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں جبکہ دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
