بلوچستان کے 8 اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 15 خوارج دہشت گرد ہلاک، وزیر داخلہ محسن نقوی کا خراج تحسین


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 15 دہشت گردوں (خوارج)کو ہلاک کر دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ مشترکہ اور کامیاب کارروائیاں مستونگ، بولان، واشک، آواران، سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی کے علاقوں میں کی گئیں، جن کے نتیجے میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو شدید نقصان پہنچا اور ان کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کامیا ب آپریشنز پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 15 خوارج کی ہلاکت سے ‘فتنہ الہندوستان’ اور ‘فتنہ الخوارج’ کے مذموم عزائم ناکام ہو گئے ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ سیکیورٹی فورسز قوم کا فخر ہیں اور بلوچستان سے تمام دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert