بیٹے کو ایسا مرد بناؤں گی جس کے ساتھ ہر عورت ۔۔۔ اداکارہ یاسرہ رضوی نے بیٹے کی تربیت سے متعلق پوسٹ شیئر کر دی
کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ یاسرہ رضوی نے اپنے بیٹے کی تربیت سے متعلق کہا کہ بیٹے کو ایسا مرد بناؤں گی جس کے ساتھ ہر عورت خود کو محفوظ تصور کرے ۔
انسٹاگرام پر اپنی سٹوری میں یاسرہ رضوی نے کہا کہ میرا بیٹا احسان اور احساس کرنے والا ، دوسری کو عزت دینے والا اور انصاف پسند ہوگا ، میں اسے ایسا آدمی بناؤں گی جس کے ساتھ ہر عورت ، ٹرانسجینڈر، بچے حتیٰ کہ دوسرے مرد ، جانوروں سمیت ہر جاندار خود کو محفوظ تصور کرے گا، اس کے پاس دوسروں کو ہراساں کرنے کا لائسنس نہیں ہوگا، اسے احساس دلاؤں گی کہ انسان کی جان کس قدر قیمتی ہے ۔
View this post on Instagram
یاسرہ نے مزید لکھا کہ میں اپنے بیٹے کی تربیت کروں گی کہ مرد ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کا جو من چاہے آپ وہ کریں بلکہ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے ، کسی کی منشا کے بغیر اسے ہاتھ لگانا حتیٰ کہ اس سے کلام کرنا بھی درست عمل نہیں ۔ معاشرہ محفوظ بنانے کیلئے ہر ماں اپنے بیٹے کی پرورش احتیاط کیساتھ درست سمت میں کرے اور ان کی نگرانی بھی کرے ۔
یاسرہ کی پوسٹ کو شوبز ستاروں سمیت تمام طبقات کے افراد میں زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ۔
