بیٹے کو ایسا مرد بناؤں گی جس کے ساتھ ہر عورت ۔۔۔ اداکارہ یاسرہ رضوی نے بیٹے کی تربیت سے متعلق پوسٹ شیئر کر دی

کراچی (قدرت روزنامہ) اداکارہ یاسرہ رضوی نے اپنے بیٹے کی تربیت سے متعلق کہا کہ بیٹے کو ایسا مرد بناؤں گی جس کے ساتھ ہر عورت خود کو محفوظ تصور کرے ۔

انسٹاگرام پر اپنی سٹوری میں یاسرہ رضوی نے کہا کہ  میرا بیٹا احسان اور احساس کرنے والا ، دوسری کو عزت دینے والا اور انصاف پسند ہوگا ، میں اسے ایسا آدمی بناؤں گی جس کے ساتھ ہر عورت ، ٹرانسجینڈر، بچے حتیٰ کہ دوسرے مرد ، جانوروں سمیت ہر جاندار خود کو محفوظ تصور کرے گا، اس کے پاس دوسروں کو ہراساں کرنے کا لائسنس نہیں ہوگا، اسے احساس دلاؤں گی کہ انسان کی جان کس قدر قیمتی ہے ۔

یاسرہ نے مزید لکھا کہ میں اپنے بیٹے کی تربیت کروں گی کہ مرد ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کا جو من چاہے آپ وہ کریں بلکہ یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے ، کسی کی منشا کے بغیر اسے ہاتھ لگانا حتیٰ کہ اس سے کلام کرنا بھی درست عمل نہیں ۔ معاشرہ محفوظ بنانے کیلئے ہر ماں اپنے بیٹے کی پرورش احتیاط کیساتھ درست سمت میں کرے اور ان کی نگرانی بھی کرے ۔

یاسرہ کی پوسٹ کو شوبز ستاروں سمیت تمام طبقات کے افراد میں زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ۔

Recent Posts

امریکی کانگریس کا پاکستانی انتخابات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی کانگریس نے پاکستان کے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں…

56 mins ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات طے کریں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

1 hour ago

ن لیگ سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان…

1 hour ago

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

4 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

4 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

4 hours ago