ن لیگ کی اب تک کی بڑی کامیابی ،تحریک انصاف کی اہم ترین وکٹ گرادی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک کے بھانجے جلال خٹک نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔تخت بھائی میں پی ٹی آئی کے مضبوط ستون اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھانجے،سابق امیدوار قومی
اسمبلی جلال خان خٹک نے ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔گزشتہ روز جلال خٹک کر ان کے بھائی بلال خٹک نے پشاور میں صدر ن لیگ کو خیبر پختونخوا امیر مقام سے ملاقات کی۔اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔12 جنوری کو جلال خٹک پشاور سیکرٹریٹ میں باقاعدہ پریس کانفرنس کر کے پی ٹی آئی سے مستعفی ہونے اور مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کریں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا، لیاقت خٹک اور احد خٹک نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان نوشہرہ میں پیپلزپارٹی کے جلسے میں کیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ نوشہرہ کے عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں، پیپلزپارٹی غریب عوام کےساتھ کھڑی ہے، نئے پاکستان میں عوام سے ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں، عمران خان کی تبدیلی عوام کیلئے تباہی ہے، عمران خان نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، عمران خان نے عوام کو روزگار دینے کے بجائے چھین لیا، وفاقی حکومت نے اسٹیل ملز کے 10ہزار ملازمین کو گھر بھیج دیا، یہ لوگوں کو روزگار دینے کے بجائے ان سے روزگار چھین رہے ہیں، عمران خان نے 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کرکے لوگوں سے چھت چھین لی، لیکن پیپلزپارٹی کی حکومت عوام دوست اور غریب دوست حکومت تھی، ہم روزگار دیتے ہیں چھینتے نہیں، گھر بناتے ہیں گراتے ہیں۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

5 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

5 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

5 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

5 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

6 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

6 hours ago