بلوچستان ہائیکورٹ کو تین نئے ایڈیشنل ججز مل گئے، صدارتی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارتِ قانون و انصاف نے بلوچستان ہائیکورٹ میں تین ایڈیشنل ججز کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق محمد رؤف عطا، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، اللہ داد روشن، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج، اور عبدالقَیوم لہڑی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کو بلوچستان ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا ہے تقرری ایک سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے، جس کا اطلاق متعلقہ ججز کے حلف اٹھانے کی تاریخ سے ہوگا۔
تینوں ججز کی تقرری پانچ خالی آسامیوں کے تناظر میں کی گئی ہے، جبکہ باقی دو نشستوں پر فی الحال تقرری نہیں کی گئی،ذرائع بولتا بلوچستان کے مطابق مذکورہ تقرریوں کی سفارش گزشتہ ماہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے کی تھی، جس کے بعد صدرِ پاکستان کی منظوری سے وزارتِ قانون و انصاف نے آج 11 اگست 2026 کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

WhatsApp
Get Alert