پاکستان میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 2 ہزار 400 روپے کا اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان میں سونے کی قیمت میں منگل کے روز ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 2 ہزار 400 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 50 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 24 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 373 ڈالر کا ہوگیا، جس میں 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔
دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 62 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 965 روپے ہوگئی۔
سونے اور چاندی کے نئے نرخ
جنس گزشتہ قیمت اضافہ نئی قیمت
سونا فی تولہ 457,336 روپے 2,400 روپے 459,736 روپے
سونا 10 گرام 392,099 روپے 2,050 روپے 394,149 روپے
چاندی فی تولہ 6,903 روپے 62 روپے 6,965 روپے
عالمی سونا 4,349 ڈالر فی اونس 24 ڈالر 4,373 ڈالر فی اونس
