دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں زبان کی طاقت، دلیل، علم، ابلاغ اور ذہنی صلاحیتوں کو بھی مثر انداز میں بروئے کار لانا ہوگا: سینیٹر انوارالحق کاکڑ

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے تحت سابق وزیر اعظم اور سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے 21 مختلف مقامات سے شریک 6 ہزار 150 سے زائد طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست میں خطاب کیا۔نشست کے دوران سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے بلوچستان کی تاریخ، علیحدگی پسند بیانیے، دہشت گردی، انسانی حقوق، قومی سلامتی اور نوجوانوں کے کردار سمیت مختلف موضوعات پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں علیحدگی پسند اور دہشت گرد تنظیموں کی سیاسی حکمت عملی کا بنیادی ذریعہ تشدد ہے، جبکہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ اور ان کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں، موسی خیل میں شہریوں اور تربت میں مزدوروں کو نشانہ بنانا انسانی حقوق اور حقِ زندگی کی سنگین خلاف ورزی ہے۔سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ نوجوانوں کو انتہا پسند اور ریاست مخالف بیانیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ذہنی، علمی اور فکری طور پر تیار کرنا ہوگا۔ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں زبان کی طاقت، دلیل، علم، ابلاغ اور ذہنی صلاحیتوں کو بھی مثر انداز میں بروئے کار لانا ہوگا۔
