جیونی کی مین شاہراہ 14 اگست کے 24 گھنٹے بعد تک نہ کھولی گئی تو پانوان کے مقام پر دھرنا دیں گے: مولانا ہدایت الرحمان بلوچ


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) میر جماعت اسلامی بلوچستان اور قائد حق دو تحریک گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ جیونی کی مین شاہراہ کی مسلسل بندش سے شہری شدید اذیت اور مشکلات کا شکار ہیں، خصوصا مریضوں اور ضرورت مند افراد کو آمدورفت میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر 14 اگست کے 24 گھنٹے بعد بھی جیونی کی مین شاہراہ بند رہی تو وہ بطور عوامی نمائندہ عوام کے ساتھ مل کر پانوان کے مقام پر دھرنا دیں گے۔جماعت اسلامی بلوچستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے گوادر میں مختلف تقریبات سے خطاب اور وفود سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گوادر سمیت کسی بھی علاقے میں بلاجواز شاہراہیں بند کرنا، شاہراہوں پر لوٹ مار، ٹرک جلانا اور بے گناہ و لاتعلق افراد کو تنگ کرنا قابل مذمت ہے۔ ان کے بقول یہ صورتحال حکومتی و ادارہ جاتی ناکامی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ 3 جولائی کو پانوان، جیونی میں پیش آنے والے حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت پر انہیں افسوس ہے اور انہوں نے واقعے کی مذمت بھی کی تھی، تاہم اس واقعے کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود جیونی کی مین شاہراہ تاحال بند ہے۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ شاہراہ کی مسلسل بندش نے عام شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ مریضوں کو علاج کے لیے گوادر اور دیگر علاقوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ روزمرہ ضروریات کے لیے سفر کرنے والے شہری بھی شدید متاثر ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے بارہا کہا جاتا رہا ہے کہ مین شاہراہیں بند نہیں کی جائیں گی، لیکن زمینی صورتحال اس کے برعکس ہے اور جیونی کی مین شاہراہ اب بھی بند ہے۔ مین شاہراہوں کو طویل عرصے تک بند رکھنا عوام کے مفاد میں نہیں۔امیر جماعت اسلامی بلوچستان نے کہا کہ جو لوگ شاہراہیں بند کرکے عوام کو مشکلات میں مبتلا کررہے ہیں، وہ ملک اور عوام کے خیرخواہ نہیں بلکہ حالات کو مزید خرابی کی طرف لے جانے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ 14 اگست تک سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صورتحال کو برداشت کریں گے، تاہم اگر اس کے 24 گھنٹے بعد بھی جیونی کی مین شاہراہ بند رہی تو وہ عوام کے ساتھ مل کر پانوان کے مقام پر جیونی شاہراہ پر دھرنا دیں گے۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ شہریوں کی مشکلات کا فوری نوٹس لیا جائے، جیونی کی مین شاہراہ کھولی جائے اور عوام کو آزادانہ اور محفوظ آمدورفت کی سہولت فراہم کی جا

WhatsApp
Get Alert