نوجوان خود کو جدید تعلیم ، ٹیکنالوجی اور مہارتوں سے ہم آہنگ کریں ، کور کمانڈر

پنجگور(قدرت روزنامہ)کور کمانڈر بلوچستان نے کہا ہے کہ نوجوان خود کو ڈیجیٹل تعلیم ، پیشہ ورانہ مہارتوں اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر کے بااختیار بنیں ، یہ بات انہوں نے پنجگور کے خصوصی دورے پر کھی، انہوں نے بلوچستان اسپیٹل ڈویلپمنٹ انٹیٹو ( BSDI) کے تحت قائم ہونے والے جناح آئی ٹی ہب، یونیورسٹی آف مکران میں ایف سی بلوچستان ( سائوتھ ) پرواز فاوان نڈیشن کے زیر انتظام تعمیر کیے گئے سرسید احمد خان لاوان نج اور تزئین و آرائش کے بعد فعال ہونے والے علامہ اقبال آڈیٹوریم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
جناح آئی ٹی ہب کے قیام کا مقصد نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل تعلیم ، پیشہ ورانہ مہارتوں اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کر کے با اختیار بنانا ہے ۔ جناح آئی ٹی ہب میں 50 جدید کمپیوٹرز پر مشتمل آئی ٹی بال، ڈیجیٹل لائبریری، فری لانسرز ہب، تیز رفتار انٹرنیٹ، ای کامرس اور فری لانسنگ کی سہولیات کے ساتھ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے ہیوی سولر سٹم بیک اپ بھی فراہم کیا گیا ہے ۔
کورکمانڈر بلوچستان نے یونیورسٹی آف مکران میں سرسید احمد خان لاوان لنج اور علامہ اقبال آڈیٹوریم کا بھی افتتاح کیا۔ سرسید احمد خان لائونج میں طلبہ وطالبات کے لیے علیحدہ اور معیاری تفریحی وکیفے ٹیریا کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جبکہ ساتھ ہی مسجد بھی تعمیر کی گئی ہے ۔
یونیورسٹی میں 120 نشستوں پر مشتمل علامہ اقبال آڈیٹوریم کی تزئین و آرائش کی گئی ہے، جبکہ جدید فرنیچر اور ساولان نڈر سٹم بھی فراہم کیا گیا ہے ۔ انہو نے نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ڈیجیٹل اسکلز کے حصول پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بدلتے دور کے تقاضوں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ رہنا ناگزیر ہے۔
سیکیورٹی ایک اجتماعی ذمہ داری ہے، سیکیورٹی فورسز کا مقصد علاقے میں پائیدار امن، عوامی خواہشات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد اور بہتر عوامی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ کور کمانڈر نے یونیورسٹی آف مکران اور وین اسکل ڈویلپمنٹ سینٹر پنجگور کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ وطالبات میں لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے ۔
