چاغی میں چہتر سکیورٹی چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرکے فرار

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش جاری


چاغی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) ضلع چاغی کے علاقے چہتر میں نامعلوم مسلح افراد نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے اسے دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا، واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق چہتر چیک پوسٹ کو رات تقریبا 2 بجے نشانہ بنایا گیا۔ نامعلوم مسلح افراد نے پہلے چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور بعد ازاں دھماکہ خیز مواد استعمال کرکے پوسٹ کو تباہ کردیا۔پولیس کے مطابق چیک پوسٹ این-40 شاہراہ پر دالبندین سے تقریبا 52 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں کارروائی شروع کردی اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تمام پہلوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ حملے میں ملوث عناصر اور اس کے محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید معلومات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے لائی جائیں گی۔

WhatsApp
Get Alert