بولان میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ، متعدد علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل کردی گئی، سوئی گیس کمپنی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سوئی گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے بولان میں گوکرت کے قریب گیس پائپ لائن میں دھماکے کے باعث متعدد علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل کردی گئی۔ سوئی گیس حکام کے مطابق بولان کے علاقے گوکرت کے قریب 18 انچ قطر گیس پائپ لائن دھماکا خیز مواد سے تباہ ہوگئی۔ دھماکے کے بعد کوئٹہ کے مختلف علاقوں سمیت کولپور، مچھ، مستونگ، قلات، پشین اور زیارت کو گیس سپلائی معطل کر دی گئی۔ جائے وقوعہ سے گیس پائپ لائن سے آگ کے شعلے ابھر رہے ہیں۔ دھماکا پائپ لائن کے والو اسمبلی میں ہوا، والو اسمبلی قومی شاہراہ سے 800 میٹر کے فاصلے پر قائم ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ٹیمیں پائپ لائن کی مرمت کے لیے سکیورٹی کلیئرنس کے بعد روانہ ہوں گی۔

WhatsApp
Get Alert