اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق عالمی چیمپیئن یوسن بولٹ سمیت متعدد ماہرین نے ریس میں سپر شوز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو سپر شوز کی وجہ سے ریس میں دس فیصد مدد
ملتی ہے، سپر شوز میں کاربن پلیٹ سے ایتھلیٹس کی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے۔اسی رپورٹ کی بنا پر سابق عالمی چیمپیئن یوسن بولٹ سمیت متعدد ماہرین نے ریس میں سپر شوز کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا کیونکہ ریسرز کی جانب سے ٹوکیو اولپمکس میں سپر شوز کے استعمال کا امکان ہے جس کی وجہ سے یوسین بولٹ کے عالمی ریکارڈ ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔ورلڈ اتھلیٹکس نے موجودہ قوانین میں خامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے، نظر ثانی کی یقین دہانی کرائی ہے۔واضح رہے کہ سپر شوز میں ماہرین کی جانب سے ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جو ریسر کو بھاگنے میں آسانی، لچک اور مکمل اسپورٹ فراہم کرتی ہے۔خیال رہے کہ بے شمار ریکارڈز رکھنے والے بولٹ کی اوسط رفتار 23 میل فی گھنٹہ جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار 27 میل فی گھنٹہ ہے۔گو کہ اب بولٹ ریٹائر ہوچکے ہیں تاہم ان کے قدموں کی تیزی اب بھی برقرار ہے اور وہ انسانوں کے ساتھ کئی جانوروں کو بھی دوڑ میں ہرا سکتے ہیں۔
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…