وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار افسوس


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے جوانسال صاحبزادے ثناء اللہ اچکزئی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ثناء اللہ اچکزئی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور صدمہ انگیز ہے۔

انہوں نے سوگوار خاندان بالخصوص اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند کرے اور پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

WhatsApp
Get Alert