سابق نگراں وزیر اعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ کا اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی کے جوانسال صاحبزادے ثناء اللہ اچکزئی کے انتقال پر اظہار افسوس


\کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سابق نگراں وزیر اعظم سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے جوانسال صاحبزادے ثناء اللہ اچکزئی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ ثناء اللہ اچکزئی کے اچانک انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور دل صدمہ پہنچانے والی ہے۔ ایک جوان بیٹے کی جدائی والدین اور اہل خانہ کے لیے ناقابلِ بیان صدمہ ہوتی ہے، جس کا ازالہ ممکن نہیں۔انہوں نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ثناء اللہ اچکزئی کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

WhatsApp
Get Alert