ثناء اللہ اچکزئی کے انتقال پر پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی کا اظہارِ افسوس

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی کے جواں سال صاحبزادے ثناء اللہ اچکزئی کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ، افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی بیان میں حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا کہ ثناء اللہ اچکزئی کے اچانک انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور صدمہ انگیز ہے۔ جوان بیٹے کی اچانک جدائی والدین اور اہلِ خانہ کے لیے ایک ایسا ناقابلِ تلافی صدمہ ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
انہوں نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی اور دیگر سوگوار اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ ثناء اللہ اچکزئی کی ناگہانی وفات اہلِ خانہ کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے اور اس مشکل وقت میں پوری ہمدردی اور دعائیں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔
حاجی ولی محمد نورزئی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم ثناء اللہ اچکزئی کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں اپنے خصوصی فضل و کرم سے نوازے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق خان اچکزئی سمیت تمام سوگوار پسماندگان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبرِ جمیل، حوصلے اور استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
