کراچی: گلستان جوہر میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے چاقو سے دروازہ کھول کر اہلخانہ کو یرغمال بنالیا

کراچی(قدرت روزنامہ)گلستان جوہر بلاک 17 میں فلیٹ سے دو مسلح ملزمان طلائی زیورات، موبائل فون اور پیسے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان چاقو سے دروازہ کھول کر فلیٹ میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنایا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ موٹرسائیکل سوار ایک ملزم نے ہیلمٹ پہنا ہے اور دوسرےملزم کا چہرہ واضح ہے ۔
واردات کا مقدمہ شاہراہ فیصل تھانے میں درج کرلیاگیا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔
