دہشت گردوں نے سبی کے قریب اوچ پاور پلانٹ کی 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا
سبی سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہونے کا خدشہ، پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن شروع

ڈیرہ مراد جمالی(قدرت روزنامہ) سبی کے قریب اوچ پاور پلانٹ سے جانے والی ہائی ٹرانسمیشن سسٹم بجلی کے 220 کے وی ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا سبی سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہونے کا خدشہ ۔
پولیس کے مطابق نصیرآباد ڈیرہ مراد جمالی اوچ پاور پلانٹ سے سبی کو جانے والی بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن سسٹم بجلی کے 220 کے وی ٹاور کو سبی صدر پولیس تھانے کی حدود میں نا معلوم دہشت گردوں نے دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا ہے جس سے سبی سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہونے کا خدشہ پایا جارہا ہے واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردی گئی۔
