سوراب گدر میں کارروائی انٹیلی جنس بیسڈ نہیں بلکہ سویلین بیسڈ تھی، ایم پی اے سوراب نواب زادہ ظفر اللہ خان زہری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سوراب گدر واقعے پر رکن صوبائی اسمبلی سوراب میر ظفر اللہ زہری نے کہا ہے کہ ایسے واقعات کے لیے ہم ذہنی طور پر تیار ہیں، واقعے کے حوالے سے جی ایچ کیو کو خط بھی لکھ چکا ہوں۔
ظفر اللہ زہری کا کہنا تھا کہ یہ انٹیلی جنس بیسڈ نہیں بلکہ سویلین بیسڈ آپریشن تھا ان کے مطابق وہاں سے کوئی دہشتگرد برآمد نہیں ہوا انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے لوگ آئندہ بھی شہید ہونے کے لیے تیار ہیں۔
