6،6 لاکھ پر سینیٹ کے آزاد امیدواروں کو ووٹ ملا ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ
پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پہ آئی خواتین نے آئی فون لے کر بھی آزاد امیدواروں کو ووٹ دیئے؛ سابق وفاقی وزیر کی گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سینیٹ انتخابات میں مبینہ ووٹوں کی خرید و فروخت کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر آنے والی خواتین نے مبینہ طور پر آئی فون لے کر آزاد امیدواروں کو ووٹ دیئے، آزاد امیدواروں کو سینیٹ نشست کے لیے 6، 6 لاکھ روپے کے عوض ووٹ ملنے کی بات بھی سامنے آئی ہے۔
صحافی سبوخ سید کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات انتہائی تشویشناک ہیں، سینیٹ میں دو طرح کے لوگ پہنچتے ہیں، یا تو وہ ایسے افراد ہوتے ہیں جو کسی سیاسی خاندان کے ذاتی وفادار یا ملازم ہوتے ہیں اور جن کی اپنی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہوتی، یا پھر انہیں نوازنے کے لیے سینیٹر بنا دیا جاتا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پہ آئی خواتین نے آئی فون لے کر بھی آزاد امیدواروں کو ووٹ دیے 6/6 لاکھ پر آزاد امیدواروں ( سینیٹ ) کو ووٹ ملا ہے ! فواد چوہدری ۔۔۔ pic.twitter.com/jRcoJEypEn
— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) August 12, 2026
انہوں نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حالیہ سینیٹ انتخابات میں بھی ایسے افراد کو نوازا گیا، لندن میں نواز شریف کو پانی پلانے والے شخص کو بھی سینیٹر بنا دیا گیا، پنجاب اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر آنے والی خواتین نے آئی فون لے کر آزاد امیدواروں کو ووٹ دیئے، سینیٹ کے لیے بعض آزاد امیدواروں کو مبینہ طور پر 6، 6 لاکھ روپے کے عوض ووٹ ملے۔
