جشن آزادی پاکستان کے موقع پر چیف منسٹر سیکرٹریٹ کو قومی جذبے اور حب الوطنی کی مناسبت سے خوبصورت انداز میں برقی قمقموں اور دیدہ زیب روشنیوں سے سجایا دیا گیا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)جشن آزادی پاکستان کے موقع پر چیف منسٹر سیکرٹریٹ کو قومی جذبے اور حب الوطنی کی مناسبت سے خوبصورت انداز میں برقی قمقموں اور دیدہ زیب روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ عمارت پر سبز و سفید روشنیوں کے حسین امتزاج نے جشن آزادی کی خوشیوں اور قومی یکجہتی کے جذبے کو اجاگر کر دیا ہے چیف منسٹر سیکرٹریٹ کی عمارت پر کی گئی شاندار لائٹنگ اور تزئین و آرائش نے جشن آزادی کی تقریبات کے ماحول کو مزید خوبصورت اور پُروقار بنا دیا ہے، جبکہ رات کے وقت روشن عمارت شہریوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن رہی ہے جشن آزادی کے سلسلے میں سرکاری عمارات اور اہم شاہراہوں کو قومی پرچم، سبز و سفید روشنیوں اور مختلف آرائشی ڈیزائنز سے سجایا گیا ہے تاکہ آزادی کی خوشیوں کو بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا جا سکے چیف منسٹر سیکرٹریٹ کی خوبصورت انداز میں کی گئی برقی سجاوٹ اس عزم کی بھی عکاس ہے کہ پاکستان کی آزادی، خودمختاری، قومی اتحاد اور ترقی کے جذبے کو مزید مضبوط بنایا جائے۔ جشن آزادی کے موقع پر ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جا رہی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert