زیارت شاہراہ پر نامعلوم شدت پسندوں کی ناکہ بندی اور فائرنگ؛ 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی، 2 لاپتہ

جاں بحق ہونے والے احسان اللہ اور محمد یونس کا تعلق سنجاوی سے ہے، نمازِ جنازہ ادا کردی گئی


پشین اور زیارت کی پولیس تاحال حدود کا تعین نہ کرسکی، علاقے میں مسلح گروہوں کے دوبارہ سرگرم ہونے پر مقامی لوگوں میں شدید تشویش
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)زیارت کے علاقے کچھ اور پشین کے علاقے خانائی بابا کے درمیان گزشتہ شب نامعلوم شدت پسندوں نے زیارت کو کوئٹہ سے ملانے والی شاہراہ ناکہ بندی کی ناکہ بندی کے دوران تین موٹرسائیکلوں پر سوار چھ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا نہ رکنے پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی ہوا زخمی اور اس کے ساتھی نے موٹر سائیکل بھاگا کر جان بچائی، باقی دو افراد تاحال لاپتہ ہیں،اہلخانہ نشانہ بننے والے افراد کا تعلق زیارت کے علاقے سنجاوی سے بتایا جاتا ہے جو سنجاوی سے کوئٹہ جارہے تھے جاں بحق ہونے والوں احسان اللہ اور محمد یونس کی نماز جنازہ سنجاوی میں ادا کردی گئی پشین اور زیارت کی پولیس اب تک حدود کا تعین نہیں کرسکی زیارت کچھ کے قریب 6 جولائی کو 30 پولیس اہلکار کالعدم ٹی ٹی پی کے حملے میں شہید ہوئے تھے شہید اہلکاروں کے ورثاء نے مسلح گروہوں کے خاتمے کے مطالبے کے لیے کئی دنوں تک دھرنا بھی دیا تھا مسلح گروہوں کے دوبارہ سرگرم ہونے پر مقامی لوگوں میں تشویش

WhatsApp
Get Alert