ایل این جی ٹرمینل معاہدہ ، قطر کا پاکستان کیلئے بڑا اعلان

کراچی (قدرت روزنامہ) قطری وزیر نے پورٹ قاسم میں بننے والے نجی ایل این جی ٹرمینل میں شیئر ہولڈر بننے کا اعلان کردیا ، ایل این جی ٹرمینل بنانے کیلئے جنوری کے آخر میں حتمی معاہدہ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق وزارت بحری امور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی ٹرمینل کے معاہدے کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور قطر کے وزیر مملکت برائے توانائی و سی ای او قطر انرجی سعد شیریدہ الکعبی کی ویڈیو کانفرنس ہوئی۔وفاقی سیکریٹری بحری امور، سیکریٹری پٹرولیم، چیئرمین اوگرا اور دیگر نے

بھی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔قطری وزیر نے پورٹ قاسم میں بننے والے نجی ایل این جی ٹرمینل میں شیئر ہولڈر بننے کا اعلان کردیا ، قطر انرجی پورٹ قاسم پر قائم کیے جانے والے نجی شعبے کے ایل این جی ٹرمینل میں شیئر ہولڈر ہوگی۔پورٹ قاسم میں ایل این جی ٹرمینل بنانے کے لئے جنوری کے آخر میں حتمی معاہدہ ہوگا ، قطری وزیر الکعبی دورہ پاکستان میں معاہدے پر دستخط کریں گے۔وزارت بحری امور کا کہنا ہے کہ ایل این جی سیکٹر میں قطر نے پاکستان کی حمایت کا اعادہ بھی کیا۔